انٹرنیشنل
درجہ حرارت بڑھنے سے برفانی علاقوں میں کروڑوں سال سے منجمد جراثیم زندہ ہونے کا خدشہ

محققین نے خبردار کیا ہے کہ گلیشیئرز، برفانی چوٹیوں اور پرمافراسٹ میں ہزاروں سال سے منجمد قدیم جراثیم گلوبل وارمنگ کے باعث برف پگھلنے سے ابھر سکتے ہیں اور ایک اہم خطرہ بن سکتے ہیں۔
جرنل پی ایل او ایس کمپیوٹیشنل بائیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے جدید حیاتیاتی برادریوں میں ایک قسم کے قدیم جراثیم کے اخراج کی نقل کرنے کیلئے ایویڈا نامی سافٹ ویئر کا استعمال کیا۔