انٹرنیشنل
دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر نے اپنا نام خراب ہونے پر کمپنی کیخلاف مقدمہ کردیا

معروف یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن جن کو مسٹر بیسٹ کے نام سے شہرت حاصل ہے، انہوں نے اپنی فاسٹ فوڈ چین مسٹر بیسٹ برگر پر“غیرمعیاری“ کھانے کی فروخت پرکمپنی پر مقدمہ کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دائر مقدمہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی نے ان کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ڈونلڈسن نے جج سے کہا ہے انہیں حق دیا جائے کہ کمپنی کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کرسکیں۔ جواب میں ورچوئل ڈائننگ کنسیپٹس کے وکلاء نے کہا ان کے دعوے جھوٹے ہیں۔