انٹرنیشنل
معاشی بحران پر قابو پانے کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے؛امریکا

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران چینی وزیر اعظم کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے پوچھے گئے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا ترقی اور شرح نمو میں اضافے کا باعث بننے والی تجارت اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔