بزنس
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی سے 8 ارب 15 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آکے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 30 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ 27 جولائی کو زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 46 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔