کھیل

اپنی ماڈل دوست کے ساتھ مل کر دو افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے والے کھلاڑی کو عبرتناک سزا سنادی گئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں دو آدمیوں کو تشدد کانشانہ بنانے والے فٹ بالر کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 21سالہ بلیو بٹلر نامی یہ فٹ بالر اپنی ایک ماڈل دوست کے ہمراہ تھا جب اس نے دو مردوں پر حملہ کیا۔ اس نے مردوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زمین پر گرا دیا اوراس کی ماڈل دوست اپنے پاﺅں سے ان دونوں کے سر کچلتی رہی۔
بٹلر کو میڈسٹون کراﺅن کورٹ کی طرف سے 15ماہ قید کی سزا سنائی گئی تاہم اس کی 21سالہ ماڈل دوست لیلا ہیلزکو بری کر دیا گیا۔ بٹلر کے ساتھ ان مردوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں 22سالہ جیک سمتھ اور 22سالہ جارج بٹن بھی شریک تھے۔ ان دونوں کو بھی پندرہ پندرہ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button