تازہ ترینکھیل

ایشیا کپ: سری لنکا کے خلاف پاکستان ٹیم میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں

ایشیا کپ 2023 کے سپر چار مرحلے کے سری لنکا کے خلاف اہم میچ انجریز اور خراب فارم سے دوچار پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ 

سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر جانے والے اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں کردی گئی۔ 

اوپنر فخر زمان، مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا، آل راؤنڈر فہیم اشرف، فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حارث رؤف آرام کریں گے۔

ٹیم میں ان کی جگہ پر اوپننگ بیٹر محمد حارث، مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل، آل راؤنڈر محمد نواز، فاسٹ بولرز محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو شامل کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ یہ فاسٹ بولر زمان خان کا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہوگا۔

نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو ایشیا کپ 2023 کے بقیہ میچز کےلیے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

سلمان علی آغا، نسیم شاہ اور حارث رؤف انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں پہنچنے کےلیے سری لنکا کے خلاف کامیابی درکار ہے۔ میچ میں شکست یا پھر میچ بارش کی نذر ہونے کی صورت میں پاکستان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button