کھیل

ایشیز سیریز کا آخری میچ ہارنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور جھٹکا

اوول(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز بائیں کلائی کی انجری کا شکار ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیٹ کمنز آخری ایشیز ٹیسٹ میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔ پیٹ کمنز انجری کا مکمل معائنہ کرائیں گے اور جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل تین ہفتے مکمل آرام کریں گے۔ممکنہ طور پر پیٹ کمنز جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں آرام بھی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button