کھیل

ورلڈ کپ میں پاکستان کے حوالے سے سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے بڑی پیش گوئی کردی

سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر اور سابق کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم جیف لاسن نے کہاہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اچھے چانسز ہیں،سیمی فائنل میں جگہ بنائے گی ،جیف لاسن نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگائے جانے والے ایج گروپ کوچنگ کیمپ میں شرکت کی،اس موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جیف لاسن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے بعد دوسری ٹیم ہے جسے فالو کرتاہوں، جیف لاسن نے پاکستان میں دوبارہ آنے کو اردو میں زبردست قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button