کھیل
ذکاء اشرف کی سربراہی میں پی سی بی کی دوسری مینجمنٹ کمیٹی غیر آئینی قرار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق الیکشن کمشنر شہزاد فاروق رانا نے پیٹرن انچیف وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر ذکاء اشرف کی سربراہی میں بننے والی دوسری مینجمنٹ کمیٹی کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
سابق الیکشن کمشنر پی سی بی نے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پی سی بی کے 2014 کے آئین کے آرٹیکل 48 کے تحت دوسری مینجمنٹ کمیٹی نہیں بن سکتی اور ذکاء اشرف کی مینجمنٹ کمیٹی کے تمام اقدامات غیر آئینی و غیر قانونی ہیں۔