کھیل
کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 10 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے فزیکل ٹکٹس کی ضرورت ہوگی، ریاستی میزبان کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹکٹوں کی قیمتوں کو حتمی شکل دیں گی۔