کھیل
کولمبو ٹیسٹ: تیسرے روزکا کھیل ختم، پاکستان کو سری لنکا کیخلاف 397 رنز کی برتری

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز بنالیے جبکہ آئی لینڈرز کے خلاف قومی ٹیم کو 397 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 178 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، عبداللہ شفیق نے ڈبل سیچری اسکور کی، انہوں نے 326 گیندوں پر 19 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 201 بنائے۔