کھیل
’پاکستان بھارت کو کہیں بھی ہراسکتا ہے‘

سابق کپتان وقار یونس نے روائتی حریف پاک بھارت میچ کو دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا قرار دے دیا اور کہا کہ اگر پاکستان بھارت کو اوول میں ہراسکتا ہے تو کہیں بھی ہراسکتا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارتی سورما دباؤ کا شکار ہوں گے اور شاہینوں میں اتنا دم ہے کہ وہ بھارت کو اس کی سرزمین پر دھول چٹائیں گے۔