تازہ ترینکھیل

ورلڈ کپ، ٹیم میں ہر کھلاڑی سپر سٹار بننا چاہتا ہے، شاداب خان

نائب کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاداب خان نے کہا  ہے کہ کوشش کریں گے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں، ٹیم میں ہر کھلاڑی سپر سٹار بننا چاہتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت میں بہترین استقبال ہوا ہے، بطور ٹیم ہمارا یشیاکپ اچھا نہیں رہالیکن ورلڈ کپ کے لیے ذہنی طور پر فریش ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے بعد ہمیں آرام کرنے کا موقع ملا جس سے اعتماد میں اضافہ ہوا،  حیدرآباد کی کنڈیشن پاکستان کی طرح ہے۔ حیدر آباد کے گراونڈ کی باونڈری راولپنڈی گراونڈ کی طرح چھوٹی ہے، کھیل کر پچز کاآئیڈیا ہوا ہے، نائب کپتان قومی ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ فخر زمان ایک بڑا کھلاڑی ہے، فخر زمان جب بھی پرفارم کرتا ہے ٹیم جیت جاتی ہے، پاکستان ٹیم میں فخر زمان جیسے کھلاڑی کم ہیں۔ ہم فخرزمان کو مینٹل اسپیس دینا چاہ رہے تھے، ہم فخر زمان کو مکمل سپورٹ کررہے ہیں، ہر ٹیم چاہتی ہے کہ فخر زمان جیسا پلیئر ان کی ٹیم میں ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button