
ملک میں آج کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز سونا سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 750 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 8 ہزار 450 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 643 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 78 ہزار 712 روپے ہے۔