
لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادرا مقرر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔ لیفٹینٹ جنرل منیر افسر جی ایچ کیو میں آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی تعینات ہیں۔
چیئرمین (نادرا) کی تعیناتی کا پینل پہلے ہی نگراں وزیراعظم کو بھجوایا جا چکا تھا۔