پاکستانتازہ ترین

اسمبلی تقدس بحال رکھنے کی زیادہ ذمے داری اندر والوں کی ہے، محمد فاروق

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ ایوان کا تقدس بحال رکھنے کی زیادہ ذمے داری اندر والوں کی ہے۔

سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب میں محمد فاروق نے کہا کہ اس ایوان کا تقدس بحال رکھنا باہر والوں سے زیادہ اندر والوں کی ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1800 اور 2200 ووٹ لینے والے ایوان کے اندر اور 35 ،35 ہزار ووٹ لینے والے باہر ہیں۔

اس موقع پر اسپیکر اویس قادر شاہ نے جماعت اسلامی کے رکن کو دھاندلی کی بات کرنے سے روک دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button