تازہ ترین
گھر میں چارجنگ پر لگا موبائل فون پھٹ گیا زور دار دھماکا

چارجنگ پر لگے موبائل فون کے پھٹنے سے گھر میں زور دار دھماکا ہوا جس سے گھر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں چارجنگ پر لگا موبائل فون زور دار دھماکا سے پھٹ گیا جس سے گھر میں آگ لگ گئی۔
رپوٹس کے مطابق موبائل فون چارجنگ پر لگا تھا اور اسی کے عین قریب پرفیوم رکھے ہوئے تھے، جیسے ہی موبائل فون کی بیٹری پھٹی تو پرفیوم نے آگ پکڑ لی جس سے مزید دھماکا ہوا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دھماکے کی وجہ سے ناصرف گھر کے شیشے ٹوٹ گئے بلکہ آگ لگنے سے پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں گھر کے تین افراد زخمی ہوئے اور گھر کے فرنیچر کو کافی نقصان پہنچا۔