پاکستانتازہ ترین

ڈالر مسسل سستا ہونے سے اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بھی نیچے آنے لگی

انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالرکی مسلسل گراوٹ سےاشیاخوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی آنا شروع۔ 

تفصیلات کے مطابق جن اشیا کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ان میں مختلف برانڈ کے گھی شامل ہیں، صوفی برانڈ کے مشہور گھی کی قیمت میں 35 روپے فی کلو گرام تک کی دیکھی گئی ہے۔

جس کی فی کلو قیمت 510 روپے ہوا کرتی تھی جو اب 475 روپے تک آگئی ہے،جبکہ دوسرے کئی برانڈ کے گھی کی قیمت میں بھی 20 روپے تک کمی ہوئی ہے۔

اسی طرح چینی جو 200 روپے فی کلوگرام فروخت ہوتی رہی ہے مگر گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے کے دوران چینی 155 روپے سے 180 روپے فی کلو گرام تک مارکیٹ میں مل رہی ہے۔

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2 ہزار 800 روپے اور کہیں 2 ہزار 850 روپے تک بکتا رہا اب 2 ہزار 700 روپے سے 2 ہزار 750 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button