پاکستانتازہ ترین

ملک میں مہنگائی کا طوفان، سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور

مہنگائی کا طوفان شدت اختیار کرگیا ہے اور اب سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔

اسلام آباد میں ادرک کی قیمت 1 ہزار 290 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، لہسن 543 روپے کلو۔

کراچی میں ادرک 1000 روپےکلو میں فروخت ہو رہا ہے، لہسن 480 اور ٹماٹر 150 روپے کلو میں دستیاب ہے، آلو، پیاز، بھنڈی، تورئی اور دیگر سبزیوں کی قیمتیں بہ آسمان سے باتیں کرنے لگ گئے ہیں۔

لاہور میں پیاز  100 روپے اور ٹماٹر 120 روپے فی کلو  ہوگئے ہیں، بازاروں میں خریداری کے لیے آئے لوگ مہنگائی کے ہاتھ پریشان ہیں۔

کوئٹہ میں بھی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، ادرک 1 ہزار 100 روپے اور لہسن 500 روپے فی کلو ہوگیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روز  بروز  بڑھتی ہوئی مہنگائی اب دھیرے دھیرے دال سبزی سے بھی دور کرتی جارہی ہے، سبزیاں مہنگی ہونے سے مہینے کا بجٹ متاثر ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button