پاکستانتازہ ترین

فواد چوہدری اپنے رہائشگاہ اسلام آباد سے گرفتار

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اپنے رہائشگاہ اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کے مطابق ان کے شوہر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

حبا فواد نے کہا کہ فواد کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو سادہ لباس میں ملبوس افراد اور پولیس نے گرفتار کیا، ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ فواد کو کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی دفعہ 144 کی خلاف وزری کے کیس میں 13 نومبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button