پاکستانتازہ ترین

نگران وزیراعظم آج امریکا روانہ ہوں گے

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج خصوصی طیارے پر امریکا روانہ ہوں گے،

عالمی رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ خصوصی طیارے پر آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے امریکا کیلئے روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم 22 ستمبر کو متحدہ جنرل اسمبلی کے 78 ویں سیشن سے خطاب کریں گے۔

امریکا کے دورے پر نگران وزیراعظم اجلاس کے دوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر چین، برطانیہ اور سعودی عرب سمیت دیگر اہم ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقاتوں کا امکان۔

نگران وزیراعظم اس دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے عشائیے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت بھی کریں گے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button