بزنستازہ ترین

ڈالر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

امریکی ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں عدم استحکام پر قابو پانے کے لیے حکومتی ہدایات پرڈالر ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

کرنسی ایکسچینج کا غیرقانونی کاروبار کرنے والوں سمیت ہنڈی حوالہ اور ڈالر ذخیرہ کرکے مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بھی گھیرا مزید تنگ ۔

گزشتہ ہفتے بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 10 پیسے سستا ہوا۔

اس کے علاوہ انٹربینک میں ڈالر 302 روپے 95 پیسے سے کم ہوکر 296 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ ہوا، ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں بھی روپیہ مضبوط ہوا اور ڈالر 7 روپے سستا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر304 روپے سے کم ہوکر 297 روپے میں فروخت ہوا، ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی نے دیگر کرنسیوں پر اثر ڈالا ہے۔

گزشتہ ہفتے میں یورو 1 روپے کمی کے بعد 325 سے 324 روپے میں فروخت ہوا۔گزشتہ ہفتے پائونڈ2 روپے کمی سے 381 سے 379 روپے میں فروخت ہوا۔

ایک ہفتے میں سعودی ریال 1 روپے 10 پیسے کمی سے 79.70 روپے میں فروخت ہوا، امارتی درہم 2 روپے 30پیسے کمی ہوئی، امارتی درہم 85 روپے 30 پیسے سے کم ہوکر 83 روپے میں فروخت ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button