انٹرنیشنل
مراکش میں شدید زلزلہ،ہزار سے زیادہ افراد ہلاک

مراکش میں6.8 شدت کے زلزلے سے 296 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔زلزلے کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جبکہ کئی مکانات اور عمارتیں گرگئی ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جنوب مغربی علاقے میں زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین سے مل گئی ہیں۔خبر موجب زلزلے کا مرکز مراکش شہر سے 75 کلومیٹر دور اطلس کا پہاڑی سلسلہ ہے، جبکہ اس کی گہرائی 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔مراکش کی وزارت داخلہ نے 296 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی لاگو کردی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد بڑے علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی ہے جبکہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔