تازہ ترین
حکومت کا حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے کا انعام

رپورٹ کے مطابق ورلڈ جونئیر اسکواش کا ٹائٹل پاکستان کو37 سال کے بعد جتوانے والے حمزہ خان کے اعزاز میں وزیراعظم آفس میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے انعام سے نوازا۔تقریب میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے حکام نے شرکت کی۔