انٹرنیشنلتازہ ترین

مراکش میں زلزلے سے اموات کی تعداد مزید بڑھ گئی

مراکش میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2946 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 5674 ہے۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ اسپتالوں میں بھی زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس نے مراکش کے لیے 1 سو 12 ملین ڈالر ہنگامی امداد کی اپیل بھی کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مراکش نے اب تک چین، اسپین، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور قطر کی امدادی پیشکش قبول کی ہیں۔

واضح رہے کہ مراکش میں گزشتہ جمعے کی شب 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button