کھیل

ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل سے ورلڈ سکول چیس چیمپئن شپ قازقستان میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی ملاقات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)یکم اگست2023ء۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل سے ورلڈ سکول چیس چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ ہمارے چیس کے کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور وہ عالمی ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں، چیمپئن شپ جیتنے کیلئے کھلاڑی جان لڑا دیں اور پاکستان کا نام روشن کریں،چیس ٹیم کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں، چیمپئن شپ کیلئے تیاری کرانے والے کوچز اور مینجر مبارکباد کے مستحق ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ چیس کے نئے کھلاڑی تیار کرنے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب چیس اکیڈمی بنائے گا،کھلاڑی محنت کریں، ہمارا تعاون ہمیشہ ان کے ساتھ ہوگا،ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کھلاڑیوں کو تحائف دیئے،کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے، ملاقات کرنیوالے وفد میں مینجرز سدرہ بٹ، عامر کریم ،انڈر18 کھلاڑیوں میں عادل عرفان، عادل ریحان، عبدالرحمن اور سلمان،انڈر 12کھلاڑیوں میں آیت عاصمی، ایاد معید،عائشاز حسین اورفرقان شامل تھے،ملاقات میں نائب صدر پنجاب چیس ایسوسی ایشن سلیم اختر رفیع جمال اور سیکرٹری راجہ گوہر اقبال بھی موجود تھے،ورلڈ سکول چیس چیمپئن شپ 3سے 8اگست تک قازقستان میں ہورہی ہے،پاکستانی ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے2اگست کو روانہ ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button