تازہ ترینکھیل

انگلینڈ کی نیدر لینڈز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے

ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ کی نیدر لینڈز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

انگلینڈ نے 33 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 186 رنز بنالیے ہیں۔

انگلینڈ نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ پونے میں کھیلا جارہا ہے۔

اس ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں سات سات میچز کھیل چکی ہیں۔ انگلینڈ نے 1 اور نیدر لینڈز نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر نیدر لینڈز نویں اور انگلینڈ دسویں (آخری) نمبر پر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button