بزنسپاکستانتازہ ترین

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا

چوتھےکاروباری روز کے اختتام پر روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 78 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

جس کے بعد ڈالر کی قیمت 282 روپے65 پیسے  سے بڑھ کر 283روپے 43 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 85 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 18 پیسے کے اضافے سے 282  روپے65 پیسے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button