بزنسپاکستانتازہ ترین

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے تک کا اضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں1286 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت  ایک لاکھ 82 ہزار870 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا فی اونس 1985 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button