پاکستانتازہ ترین

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی دو پائپ لائنیں پھٹ گئیں، فراہمی متاثر

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی دو پائپ لائنیں پھٹ گئیں، جس کے باعث پانی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

واٹر کارپوریشن ذرائع کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میں واقع 72 انچ قطر کی آر سی سی کی لائن نمبر 2 اور لوہے کی پائپ لائن نمبر 5 پانی کے بیک پریشر کے باعث پھٹی۔

کے الیکٹرک کی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کے باعث پائپ لائنیں پھٹیں۔ 

کراچی واٹر کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق دونوں متاثرہ لائنوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button