
سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان بھی شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سمبازہ کے قریب ٹی ٹی پی کے دہشتگرد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ، سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے تین دہشتگردوں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم شامل ہیں۔