
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے بیرونِ ملک میں موجود پارٹی رہنماؤں کو 3 دن میں واپسی کی ہدایت کردی ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قائد ن ليگ سے ملاقات کے لیے لندن جانے والے افراد اپنے پروگرام منسوخ کرکے حلقوں میں ٹائم دیں۔
بیرون ملک پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز کو تین دن میں وطن واپسی کی ہدایت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے پہلے بیرون ملک سفر سے گریز کریں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اپنی توجہ پاکستان میں نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں پر صرف کریں، تنظیمی اجلاس میں دی گئی ذمہ داریاں مکمل کرکے رپورٹس صدر پنجاب اور پارٹی آفس کو بھیجیں۔