پاکستانتازہ ترین

مختصر دورانیے کا حج پیکیج متعارف کرنے کا فیصلا، وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیہ کا حج  پیکیج متعارف کرنے کا اعلان کر دیا۔ اگلے سال سے 18 سے 20 دن کے حج کا پیکج بھی دیا جائے گا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اجلاس کی صدارت ہوا۔ نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ مختصر دورانیہ کا حج 18 سے 20 دن پر مشتمل ہو گا، 40 دن یا مختصر حج کا فیصلہ حجاج کرام کریں گے۔

چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ مختصر حج کا دورانیہ 18 سے  30 دن تک کیا جائے، جس پر انیق احمد نے کہا کہ اس تجویز پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button