پاکستانتازہ ترین

فاطمہ قتل کیس کے ملزم: فیاض شاہ کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

رانی پور میں گھر میں کام کرنے والی کمسن بچی فاطمہ قتل کیس کے ملزم فیاض شاہ سمیت دونوں ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ملزم فیاض شاہ اور ملزم منصور بٹ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا تھا۔

ایس ایس پی عابد بلوچ نے بتایا ہے کہ مقتولہ فاطمہ کے ورثا کے تحفظات پر خان واہن کا ایس ایچ او معطل ہے، بچی کے ورثا کے الزامات پر ایس ایچ او عبد الغنی دایو کے خلاف انکوائری کے احکامات دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ بچی کی والدہ نے نگراں وزیرِ داخلہ کو ایس ایچ او خان واہن کی دھمکیوں کے حوالے سے بتایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button