پاکستانتازہ ترین

اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں طلبا کیلئے مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا آغاز

لاہور کی اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں طلبا و طالبات کیلئے مفت سفر کی سہولت کا آغاز۔جمعہ کو لاہور میں نگران صوبائی وزیرٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد نے افتتاح کرتے ہوئے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں طلبا و طالبات کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا آغاز کردیا۔طلبا کوپیر سے جمعرات تک مفت سفر کی سہولت اسکول کے اوقات میں ملے گی، کارڈہولڈر طلبا مفت سفرکی سہولت سےفائدہ اٹھا سکیں گے۔ نگران وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یونیفارم میں ملبوس اور اسٹوڈنٹ کارڈ ہولڈر طالب علم اورنج ٹرین اور میٹرو بس میں مفت سفر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول عوام کے لیے بہت بڑا مسئلہ بنا ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا سفر کرنا بھی مشکل بنا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طالب علموں کو مفت سفری سہولت اسکول کے اوقات میں میسر ہو گی، مستقبل میں معذور افراد کو بھی مفت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button