پاکستانتازہ ترین

گڑھی خیرور اور اس کے گردونواح میں دھان کی فصل پر خطرناک کیڑے کا حملہ

گڑھی خیرور (نامہ نگار) گڑھی خیرور اور اس کے گردونواح میں دھان کی فصل پر خطرناک کیڑے کا حملہ۔

کاشتکار پریشان، ایگریکلچر انتظامیہ خاموش۔

گڑھی خیرو، محمد پور اوڈھو، فیض آباد جاکھرانی، شوروتھہیم دائو جہانپور، گلاب ماڑی، سمیت مختلف علاقوں میں دھان کی فصلوں پر خطرناک کیڑے کا حملہ۔
زہریلی دوائیں اور اسپرے بے اثر، علاقہ کے کاشتکار سخت پریشان۔
کاشتکاروں سراج جاکھرانی، نعمت اللہ جاکھرانی اور دیگر نے روزنامہ “جاگو عوام” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جیکب آباد کی زراعت انتظامیہ خاموش ہے، آج تک کسی بھی زرعی ماہر نے علاقے میں چاول کی فصل کا معائنہ نہیں کیا۔
گزشتہ سال بھی فصل نہیں ہوئی تھی اور اس سال بھی بیماریوں نے فصل پر حملہ کردیا ہے۔
ہر قسم کے زہر اور سپرے
کیئے گئے ہیں، لیکن سب بے اثر ہو گئے، کوئی فرق نہیں پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف مہنگائی ہے اور دوسری طرف فصلوں پر بیماریوں کا حملہ ہے۔
لاکھوں روپے کے قرضے لے کر ہم نے کھیتی باڑی کی تھی جسے بیماریوں نے تباہ کر دیا ہے۔
اب ہم قرض کہاں سے لائیں اور اپنا گذرسفر کیسے کریں؟
انہوں نے حکومت سندھ اور ڈپٹی کمشنر جیکب آباد
سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت و ماہرین زراعت جلد از جلد علاقے کا معائنہ کریں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button