بزنس

انٹر بینک میں ڈالر سستا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، سرمایہ کاروں کی موجیں

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 88 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 288.50 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 48 ہزار 764 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں اضافہ ہوا اور انڈیکس 49 ہزار کی نفسیاتی حد ایک لمبے عرصے کے بعد عبور کر گیا ، انڈیکس 370 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 49 ہزار 135 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button