انٹرنیشنل
بھارتی عدالت انتہا پسندوں کی آلۂ کار بن گئی؛ تاریخی مسجد کے سروے کا حکم

نئی دہلی: الہٰ آباد ہائی کورٹ نے اس دعوے کی تصدیق کے لیے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کو گیانواپی مسجد کا سروے جاری رکھنے کی اجازت دیدی کہ آیا مغل بادشاہ نے مندر گرا کر گیانواپی مسجد کی تعمیر کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق الہٰ آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ کیا مسجد ہزار سال قبل کسی مندر کو گراکر تعمیر کی گئی تھی، اس کی حقیقت جاننے کے لیے انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ مسجد کا آرکیالوجیکل سروے کیا جائے۔