انٹرٹینمنٹ
شائستہ لودھی کے مومن ثاقب کے ساتھ ”رقص“ پر شدید تنقید

ٹی وی میزبان، اداکارہ اور داکٹرشائستہ لودھی کو ان کے مارننگ شوز اور ڈراموں کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ کامیابی کے ساتھ اپنا کاسمیٹک برانڈ اوراسیتھیٹک کلینک چلانے والی شائستہ لودھی کوحال ہی میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
شائستہ لودھی، نجی ٹی وی پر مومن ثاقب کے شو’حد کردی’ میں نظرآئیں جہاں انہوں نے لپ سنک سیگمنٹ میں ایک گانے پرمومن کے ساتھ ہلکے پھلکے ڈانس اسٹیپس لیے۔