پاکستان
سابقہ حکومت دہشتگردوں سے مذاکرات پر قوم سے معافی مانگے، اسحاق ڈار

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کےلیے ہم دن رات کام کررہے ہیں، ہم ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکے ہیں، ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔